چیئرمین میونسپل کمیٹی عوامی فنڈزمقامی سرداروں,وڈیروں کے گارڈذپرضائع کررہے ہیں ٬یہ کسی صورت برداشت نہیں٬ڈیرہ مغل خان ابڑو کی پریس کانفرنس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)وڈیرہ مغل خان ابڑو نے لزام عائد کیاہے کہ چیف آفیسرٹی ایم اوکریم بھٹی اورچیئرمین میونسپل کمیٹی ریئس اللہ ڈتہ ہانبھی عوامی فنڈزکومقامی سرداروں,وڈیروں کے گارڈذپرضائع کررہے ہیں عوامی فنڈزکی کھلے عام تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوامی مسائل کوبالائے طاق رکھ کر ہونے والے اقدامات کی ہرفورم پربھرپورمذمت کریں گے عوام سے کیئے ہوئے وعدے ہوامیں اُڑانے والوں کاکوئی مستقبل نہیں ہے کیونکہ انکودوبارہ عوامی عدالت میں جانانہیں انھوں نے فنڈزکی کرپشن کوہی مقصدحیات سمجھ رکھاہے مگربھاگ کی عوام من پسند لوگوں کونوازنے نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ بھاگ شہرکی سبزی منڈی گندگی اورغلاظت سے بھری پڑی ہے ہرجگہ گندگی کے ڈھیرمیونسپل کمیٹی کی کارکردگی پرسوالیہ نشان چھوڑ رہے ہیں بھاگ شہرکوگندگی سے صاف کرنے کی بجائے مقامی بااثرلوگوں کے گارڈذپرفنڈزخرچ کیئے جارہے ہیں جوصوبے میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی واضح مثال ہے اگریہی صورتحال رہی توبھاگ شہرگندگی وغلاظت کاڈھیراوروبائی امراض کامرکزبن جائے گا جوبھاگ کی عوام کوکسی طورپربھی قبول نہیں ہمارے آباؤاجدادنے بھاگ کی ترقی وخوشحالی کیلئے کرداراداکیاتھاہم بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بھاگ کی ترقی واستحکام کیلئے بھرپورکرداراداکرتے رہیں گے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ کچھی کے علاقے بھاگ میں فنڈزکی خردبردہونے کانوٹس لیا جائے۔