بھاگ شہرگندگی اوروبائی امراض کاشکارہوچکا٬سبزی منڈی سے ملحقہ علاقوں میں کوئی صفائی نہیں٬جا موٹ قومی موومنٹ کے رہنماعبدالنبی عرف ٹکاخان کی گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)جاموٹ قومی موومنٹ بھاگ کے رہنماعبدالنبی عرف ٹکاخان نے کہاہے کہ بھاگ شہرمکمل طورپرگندگی اوروبائی امراض کاشکارہوچکاہے سبزی منڈی سے لیکرمین بازاراورملحقہ علاقوں میں کوئی صفائی نہیں کی جارہی سبزی منڈی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیراورنوکیلے پتھروشاپرسمیت گنداپانی کھڑاہے جوکسی بھی حادثے کاپیش خیمہ ہوسکتا ہے نیزصبح کے اوقات میں بچوں کواسکول جانے کیلئے گندگی بھرے راستوں سے گزرنہ پڑتاہے جبکہ میونسپل کمیٹی کاعملہ مکمل طورپرغائب ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ بھاگ شہرمیں صفائی نہ ہونے کے سبب وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اورمعمرافرادکی ہے نیزگندگی وغلاغت کے باعث نمازیوں کوبھی شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے اوربعض اوقات توگندے پانی کے کھڑے ہونے کے سبب کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگراعلی حکام بھاگ شہرکی گندگی وغلاظت کافی الفورنوٹس لیں اوربھاگ شہرمیں پھیلنے والے امراض کاسدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں۔