دالبندین٬ ڈاکوئوں نے ہندو تاجر سے 9 لاکھ لوٹ لیئے٬ ہندوپنچائیت کا احتجاج شٹرڈائون ہڑتال کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) دالبندین بازار میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ہندو تاجر سے 9 لاکھ لوٹ لیئے۔ واقعے کے خلاف ہندوپنچائیت نے بطور احتجاج دکانیں بندکرکے شٹرڈائون ہڑتال کردی۔ اطلاعات کے مطابق رنجیت نامی تاجر جب گزشتہ رات اپنی دکان بندکرکے گھر جارہا تھا تو ڈاروبازار میں موٹر سا ئیکل پر سوار دو نقاب پوش ڈاکوئوں نے ان کا راستہ روکا اور زبردستی ان سے 6 لاکھ روپے نقد اور 3 لاکھ مالیت کے موبائل کارڈز چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کیخلاف ہندو برادری کی احتجاج ختم کروانے جب ڈی ایس پی اور یچ او ہندو محلے کی مندرپہنچے تو انجمن تاجران کی قیادت اور ہندو پنچائیت نے احتجاج ختم کر نے سے صاف انکار کردیا اور پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایس پی چاغی نے دالبندین شہر کو چوروں اور ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھو ڑ دیا ہے جس کے سبب ڈھائی مہینوں سے روزانہ چوری٬ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہورہی ہیں لیکن پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے بعد ازاں ایف سی دالبندین رائفلز کے ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل افتخار خٹک ہندو پنچائیت سے مذاکرات کرنے مندر پہنچے اور ان کی جانب سے دالبندین بازار میں ایف سی کا گشت بڑھانے کی یقین دہانی پر ہندو پنچائیت اور انجمن تاجران مطمئن ہوئی تاہم انہوںنے پولیس کی کاکردگی پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سے صورتحال کا نوٹس لے کر پولیس کی کاکردگی بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے ایماندار٬ متحرک اور پبلک ڈیلنگ کی صلاحیت رکھنے والے پولیس افسران کی تقرری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران دالبندین نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت احتجاج کا عندیہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :