Live Updates

عمران خان ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں٬ انہوں نے کھبی بھی فاٹا کے مسائل کا ذکرتک نہیں کیا ٬عمران سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ٬ فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) فاٹا سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان ملک کی ترقی میں سب سے بڑا رکاوٹ ہے اور انہوں نے کھبی بھی فاٹا کے مسائل کا ذکرتک نہیں کیا ۔وہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر خار میں سلارزئی کیلئے نئی بجلی فیڈر کے افتتاح کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرمسلم لیگ یوتھ ونگ فاٹا کے آرگنائزر نظام الدین خان٬ تحصیلدار سلارزئی سردار یوسف ٬ قبائلی عمائدین اور مسلم لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا کہ باجوڑایجنسی کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔

اور جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی ۔انھوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز ٬ لیویز اہلکاروں اور قبائلی عمائدین کیساتھ ساتھ عوام نے بھی عظیم قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ترقی کیلئے 20ارب روپے مختص ہیں جوکہ صحیح معنوں میں خرچ نہیں ہوتے اور ذیادہ پیسے واپس ہوجاتے ہیں ۔ فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں بہت جلد تین فیصد حصہ ملیں گا ۔

جس سے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئیگی ۔ شہاب الدین خان نے مزید کہا کہ باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈ اسٹیشن جولائی 2017میں مکمل ہوگا جس سے لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کا خاتمہ ہوجائیگااو رباجوڑ کے تمام علاقوں کو یکساں بجلی کی سپلائی فراہم کی جائیگی ۔ رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو کھڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کھبی بھی فاٹا کے مسائل کا ذکر تک نہیں کیا اور نہ ہی وہ قبائلی عوام کیساتھ مخلص ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی ترقی میں سب سے بڑا رکاوٹ ہے اور وہ سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ بجلی فیڈر کے منصوبے سے تحصیل سلارزئی کے علاقے تنگی ٬ غاخے ٬ درہ اور دیگر پسماندہ علاقے مستفید ہوں گے ۔ اور ا س منصوبے پر دو کروڑ روپے لاگت آئیگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات