جمرود٬پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)پی ٹی ائی کا اسلام اباد میں کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ٬ کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اٹھے ہیں ٬عوام بیدار ہوچکے ہیں موجودہ کرپٹ حکومت کو جانا ہوگا۔یوتھ کنونشن اسلام اباد میں پی ٹی ائی کارکنوں کی گرفتاری اور خواتین کی بے حرمتی کیخلاف جمرود میں پی ٹی ائی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اس مظاہرے میں این اے 45کے سابق امیدوار الحاج خان شید ٬ سنیئر رہنماء جمال آفریدی ٬ عامر آفریدی ٬ شمشیر آفریدی٬ الطاف آفریدی اور عثمان علی سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الحاج خان شید اور جمال آفریدی نے کہا کہ حکومت چاہے جتنے حربے استعمال کرے 2نومبر کو کرپشن کیخلاف دھرنا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ٬ موجودہ حکومت کو حربوں کے باوجود اب جاناہی ہوگا ۔پی ٹی ائی دھرنے کا مقصد اس ملک سے کرپشن کی ناسور کو جڑ سے ختم کرناہے٬اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے تو غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائیگا اور خوشحالی ائیگی لیکن موجودہ کرپٹ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے باب خیبر کے مقام پر حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔