Live Updates

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی احتجاجی ریلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر اسلام آبا د واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے جلسہ منعقد کیا ریلی جس کی قیادت صوبائی وزیرتعلیم محمدعاطف خان نے کی قیادت میں کالج چوک سے مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسہ منعقد کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف خان ٬ اراکین اسمبلی افتخار مشوانی٬ زاہد درانی ٬عبید مایار اور مجاہد خان ایم این اے نے اسلام آباد میں کارکنوں پر پولیس کی مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قراردیا اورکہامیاں نوازشریف نے ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کررکھاہے ملک پر چوروں اور ڈاکوؤں کا راج ہے انہوںنے کہاکہ کارکن تمام رکاؤٹیں توڑ کر ہر حال میں بنی گالہ پہنچیں گے اور 2نومبر کے دھرنے کو کامیاب بناکر رہیں گے انہوںنے کہاکہ ڈیزل اور ایزی لوڈ کلچر کا خاتمہ کردیاہے اوراب پانامہ لیکس والوں کو عبرت کانشانہ بناکر دم لیں گے اس موقع پر کارکنوں نے گونواز گو کے نعرے لگائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :