ہلا ل احمر پاکستان نے قبائلی عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے ٬ قبائلیوں کی آبا دکاری ہویا دیگر مسائل کے حل کی کوششیں٬ پی آر سی نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ٬ تنظیم کی کا وشیں کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کی جا سکتی ہیں

گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی ہلا ل احمر پاکستا ن فاٹا کے چیئر مین اکرام اللہ جان سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ ہلا ل احمر پاکستان نے قبائلی عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے ٬ قبائلیوں کی آبا دکاری ہویا دیگر مسائل کے حل کی کوششیں٬ پی آر سی نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس تنظیم کی کا وشیں کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کی جا سکتی ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہلا ل احمر پاکستا ن فاٹا برانچ کے چیئر مین اکرام اللہ جان کو کی خیل کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی غالب خان وزیر اور دیگر قبائلی عما ئدین بھی موجود تھے۔گورنر خیبر پختون خوا جو ہلا ل احمر پاکستان فاٹا برانچ کے آئینی صدر بھی ہیں کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے لئے تعلیم کی فروغ ٬ صحت کی بنیادی سہولیات اور فاٹا کی معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں جس میں ہلال احمرپاکستان باالعموم اور فاٹا برانچ با الخصوص اپنا بنیا دی کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئر مین ہلا ل احمر فا ٹا کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تگ و دو جاری رکھے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں شب وروز محنت کرکے عوام کو خو شیاں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔قبل ازیں چیئر مین پی آر سی اکرام اللہ جان کوکی خیل نے گور نر خیبر پختون خوا کو ہلا ل احمر پاکستان فاٹا برانچ کی جانب سے قبائلی علاقوں میں جاری سرگرمیوں سے آگا ہ کیا ۔

انہوں نے بتا یا کہ ہلا ل احمر پاکستان فاٹا برانچ کی جانب سے تما م قبائلی ایجنسیوں میں صحت٬ تعلیم کی فروغ٬ مفت کتب اور ادویات کی تقیسم ٬ پینے کے لئے صاف پانی٬ متا ثرین میں راشن کی تقسیم اور نہ پٹھے ہوئے با رودی مواد کے خطرات سے بچنے کے لئے آگا ہی مہم ٬ معذور فراد کے ساتھ تعا ون اور دیگرسرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتا ئیں ۔انہوں نے گورنر کو گورنر فرسٹ ایڈ بیگ بھی دکھا یا۔

جس پر گورنر خیبر پختون انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے مسرت کا اظہار کیا اور اس ضمن میں ہر قسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔واضح رہے کہ ہلا ل احمر پاکستان فاٹا برانچ قبائلی علاقوں کے تمام مدارس ٬ سکولوں او ر سیکیورٹی چیک پوسٹوں میں پہلے مرحلے میں ایک ہزار فرسٹ ایڈ بیگ تقسیم کرے گا۔جس میں تمام ابتدائی طبی سہولیا ت موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :