تربیلا غازی٬حسا س ادارے و پولیس کی مشترکہ کارروائی ٬5مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:58

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحصیل غازی میں حسا س ادارے و پولیس کی مشترکہ کارروائی ٬ چھاپے میں پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔گرفتار افراد کا تعلق کراچی و بلوچستان سے بتایا جاتاہے۔غازی تھانہ کے ایس ایچ او و محرر نے چھاپے کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتا یا کہ گذشتہ روز حساس ادارے و غازی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تحصیل غازی کے موضع میاں ڈھیری میں ایک مکان میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مارا۔

اور پانچ افراد کومشکوک کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں عزیز ساکن میاں ڈھیری٬دلاور٬محمدحسین ٬کالا خان ودیگر کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔گرفتار افراد کے پاس اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ غازی پولیس کے ایس ایچ او عبدالریحان اور محر ر تھانہ غازی محمد اسد نے حساس ادارے اور پولیس کے مشترکہ کارروائی اور گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :