خیبر ایجنسی ٬کسٹم حکام کی طورخم بارڈر پر کارروائی٬ آفغانستان سے آنے والے ٹرک سے 65کلو چرس اورتین کلو افیون برآمد٬ٹرک ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:55

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء)کسٹم حکام طورخم نے آفغانستان سے آنے والے ٹرک سے 65کلو چرس اورتین کلو افیون برآمد کرکے ٹرک کو تحویل میں لیا جبکہ ٹرک ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزطورخم کسٹم حکام نے ایک کاروائی کے دوران آفغانستان سے پاکستان آنے والے خالی ٹرک سے 64 کلو گرام چرس اور تین کلوافیون برامد کر لی ۔

کاروائی سپرنٹنڈنڈنٹ محمد نعیم ۔ڈہٹی عزیزالرحمان ۔ انسپکٹر ظفر علی اور سپاہی علی مدد خان نے کی ۔جب کہ ٹرک ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔طورخم جیسے حساس مقام سے ٹرک ڈرائیور کی فرار ہو نے سے کئی سوالات پیدا کیے کہ طورخم میں کسٹم کی بہاری نفری کی موجود گی میں ایک ٹرک ڈرائیورکس طرح بہاگنے میں کامیاب ہوا اور انکو گرفتار نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

جس جگہ کسٹم حکام تلاشی لیتی ہے اور آفغانستان سے آنے والے ٹرکوں کورک کر تلاشی لیتے ہے وہاں پر بہاگنے یا فرار کا موقع نہیںہوتا ہے سڑک کے دونوں طرف جال اور دیوار ہے جو انتہائی قریب ہے۔۔۔جب کہ اس سے پہلے جب گاڑی طورخم میں داخل ہوتی ہے تو سب سے پہلے خالی ٹرکوں کو خاصہ دار فورس اہلکاراور ایف سی کے جوان چیکنگ کرتے ہیں۔لیکن ان اہلکاروں سے ٹرک گزر کر کسٹم اہلکاروں نے انکی غفلت کا پردہ فاش کیا۔