حکمران اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آئی تو2نومبرحکومت کاآخری دن ہوگا۔محمودالرشید
گرفتاریوں،چھاپے اورتشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:40
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر کی جانے والی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گرفتار یوں، چھاپے اور تشدد جیسے حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لئے رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتے۔
2نومبر کو اسلام آباد میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے اور حکمران اگر اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو 2نومبر کا دن حکومت کا آخری دن بھی ہوسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکن2نومبر کی کال کو کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 627ورکروں کو گرفتار کیا ہے جو حکومت کی سیاسی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جعلی سلسلہ بند ہونا چاہیے اور گرفتار کئے گئے کارکنوں کو جلد رہا کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.