آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا٬محکمہ موسمیات

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جمعہ کو سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت سکردو منفی02٬ قلات00٬ گلگت٬ کوئٹہ01٬ استور٬ کالام02٬ دیر اور راولاکوٹ میں 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :