پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے٬رانا مشہوداحمد خاں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:55

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے٬پنجاب بھر میں میرٹ پر ایجو کیٹرز کی بھرتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہوداحمد خاں نے ماہرین تعلیم کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے اس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا ۔ٹرینی ٹیچرز کے لیے نئے ہوسٹل کا قیام شعبہ تعلیم کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مرحلہ میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی محنت اور لگن سے سرکاری سکولوں کے نتائج میں بہتری آئی ہے جس سے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے ٬ انہوں نے کہا کہ 1997سے قبل امیر لوگوںکے بچے پوزیشن لیا کرتے تھے آج معیاری تعلیم اور میرٹ پر بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی صلاحیتوں کی بدولت غریبوں کے بچے پوزیشنز لے رہے ہیں٬ بوٹی مافیا کا خاتمہ ہو چکا ہے٬ تعلیم کے شعبہ سے سیاسی عمل دخل ختم کر دیا گیا ہے٬ اساتذہ کی بھرتی سے سیاسی کوٹہ ختم کردیا گیا ہے٬ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں جس سے بہتر نتائج نکلیں گے اور آہستہ آہستہ تمام مسائل حل کرلئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ نئے نئے علوم اور ٹیکنالوجی سے باخبر رہیں اور ان کے زیر سایہ تعلیم حاصل کرنے والے بچے بھی جدید علوم سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :