پنجاب بھر میں662ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاں بحق٬762زخمی ہوئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:55

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں515افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ241افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 292 ڈرائیور15 کم عمرڈرائیور٬360مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :