لاہور٬گراں فروشوںکیخلاف کریک ڈائون٬60 افراد گرفتار ٬دکانداروں کو جرمانے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:55

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی608مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر28دکانداروں کے چالان کیے جبکہ28,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے٬32افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر60افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی06افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔