پنجاب یونیورسٹی میں تعیناتیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:34

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر2016ء) :پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے مختلف اخبارات میں نیب کو پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کی انکوائری کرنے کے احکامات سے متعلق چھپنے والی خبروں پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں تمام بھرتیاں قانون اور ضابطے کے عین مطابق ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایک بھی تعیناتی وائس چانسلر نے خود سے نہیں کی ہے بلکہ تمام تعیناتیاں سینڈیکیٹ کی تجویز کردہ کمیٹی کرتی ہے جس میں سینڈیکیٹ کے دو ممبران، وائس چانسلر، کلیہ جات کے ڈینز صاحبا ن اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبہ جات کی سفارشات، متعلقہ کمیٹی کی منظوری اور اس کے بعد سینڈیکیٹ سے باقاعدہ منظوری بعد ہی تعیناتیاں عمل میں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ جامعہ میں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے کسی بھی قسم کے دباومیں نہیں لائی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :