مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما بلال اعجاز شفیع کی مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نئے عہدے داروں کو مبارکباد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کو دوبارہ روشنیوں اور امن کا شہر بنائے گی․ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف شہر قائد کو بیجنگ ٬ دوبئی نیویارک٬ پیرس اور لندن کے مقابلے کا مثالی ترقی یافتہ اور پر امن شہر بنانا چاہتے ہیں․ اہلیان کراچی نئے تجربات کی بجائے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور مقامی رہنمائوں کو خدمت کا موقع دے کر اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں, پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ٬ سابق ضلعی صدر اور امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نئے عہدے داروں کو مبارکباد کے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کو بیجنگ ٬ دوبئی٬ نیویارک٬ پیرس اور لندن جیسا پر سکون ٬منور اور جدید شہر بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے عوام کی آخری امید ہیں․ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقامی قیادت ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں بہترین متبادل ثابت ہوگی․ سندھ م کے عوام اپنے صوبے میں بھی اسلام آباد اور لاہور جیسا امن٬ ترقی اور روشنیاں دیکھنا چاہتے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی توجہ کے منتظر ہیں جبکہ قائد میاں محمد نواز شریف بھی ذاتی طور پر اس بات کے خواہشمند ہیں کہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کو دنیا کے چند بڑے ٬ روشن٬ ترقی یافتہ اور پر امن شہروں کے مقابلے کا شہر بنائیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع٬ کراچی ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الحمید بٹ٬ ضلع غربی کے سابق نائب صدر حاجی فضل غفور٬ ایکشن کمیٹی فار پاکستانی بنگالیز کے رہنمائوں شیخ محمد سراج٬ مقصود عالم٬ تسلیمہ خاتون٬ فاروق لغاری٬سینئر بنگلہ نژاد رہنما ملا نور دین نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نئے نامزد کردہ نائب صدر خلیل بلوچ٬ نواز اولکھ اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری سہیل ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کو طویل عرصے سے مسلم لیگ(ن) کی ایسی قیادت کی ضرورت تھی جن کی سیاست کا محور کراچی کی روشنیاں ٬ امن اور ترقی کو بحال کرنا ہو․ میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ خلیل بلوچ٬ نواز اولکھ اور سہیل ندیم میاں محمد نواز شریف کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں جن کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کراچی کے ساتھ محبت مثالی ہی․ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح مرحوم اعجاز شفیع نے خدمت کمیٹی کراچی کے چیئرمین کی حیثیت سے اہلیان کراچی کی خدمت میں غیر جانبداری اور شفافیت کی مثال قائم کی تھی اسی طرح پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے نئے ذمہ داران بھی خدمت اور غیرجانبداری کس تسلسل قائم رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :