ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے طلبہ کا کردار بہت اہم ہے‘حسان امینی

انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ضلع و ٹاؤنز کے الیکشن کامیابی سے مکمل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ضلع اور ٹاؤنز کے الیکشن کامیابی سے مکمل ہو گئی,تفصیلات کے مطابق انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر کا انتخابی اجلاس جنرل سیکریٹری کراچی مبشر حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں کثرت رائے سے غلام مجتبی جلالی ناظم اور محمد فرخ اسلام جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔صدر ٹاؤن کا انتخابی اجلاس ناظم کراچی حافظ حسان امینی کی زیر صدارت مرکز انجمن 20ہیمانی مینشن پر ہوا جس میں کثرت رائے سے محمد مبین ناظم اور احمد ترابی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

لیاقت آباد کا انتخابی اجلاس ناظم کراچی حافظ حسان امینی کی زیر صدارت ہوا جس میں کثرت رائے سے علی رضا ناظم اور جہانزیب شیخ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔بن قاسم ٹاؤن کے انتخابی اجلاس میں کثرت رائے سے آصف علی ناظم اور کامران اسلم جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

نارتھ کراچی کے انتخابی اجلاس میں کثرت رائے سے دانیال ناصر ناظم اور محمد مدبر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں ناظم کراچی حافظ حسان امینی کی زیر صدارت ہونے والے انتخابی اجلاس میں کثرت رائے سے شعیب علی خان ناظم اور مدثر طارق جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پر ناظم کراچی حافظ حسان امینی نے صدراتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے طلبہ کا کردار بہت اہم ہے ,طلبہ کسی بھی معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :