بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ‘سینکڑوں نوجوان شہید 6سو زیادہ نا بینا اور 15ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں

متحدہ کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن کے تاحیات چیئرمین احمد عمران نقشبندی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے نہتے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے سینکڑوں نوجوان شہید 6سو زیادہ نا بینا اور 15ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں OICاقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کشمیر بھیجیںیہ مطالبہ متحدہ کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان کے تاحیات چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے پیغام امن ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم میمن انجمن فلاح و بہبود برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ بابرہ اسماعیل ٬ PAWOکے چیئرمین علی بھائی ٬ منظور چاچڑ ٬ کرن فاطمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ مودی کو سبق سکھانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلاشہداء کا لہو رنگ لائے گا اورکشمیری مجاہدین اور عوام کشمیر کو آزاد کروا کرہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے LOCکی مسلسل خلاف ورزیاں اقوام متحدہ اور OICکے لیے لمحہ فکریہ ہے ! انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان فوری طورپر مسلئہ کشمیر اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی سطح پر مہم کا آغاز کرے اوربرطانیہ پر زور ڈالا جائے وہ مسلئہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے و گر نہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :