شہداء فائونڈیشن کا تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) شہداء فائونڈیشن آف پاکستان (لال مسجد)نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا طریقہ کار غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ شہداء فائونڈیشن کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس (جمعہ)کو اسلام آباد میں منعقد ہوا٬اجلاس میں تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہداء فائونڈیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔اجلاس کے بعد ترجمان شہداء فائونڈیشن حافظ احتشام احمد نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا طریقہ کار غیرآئینی و غیرقانونی ہے٬شہداء فائونڈیشن کسی بھی غیر شرعی٬غیرآئینی و غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی نہ تو حمایت کی جائے گی اور نہ ہی اس میں شرکت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :