اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا٬ فریقین کو نوٹس جاری

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئی بھرتیوں سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے سپرنٹنڈنٹس نے نئی بھرتیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی نے سپرنٹنڈنٹس کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل راجہ سیف الرحمان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سول ایوی ایشن جونئیرز کو ترقی دینے کی بجائے نئی بھرتیاں کررہی ہے٬ جن عہدوں پر نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں وہ ماتحت اہلکاروں کی ترقی کے لیے ہیں۔