Live Updates

تحریک انصاف کا حکومت کی جانب سے قیادت کی غیراعلانیہ نظربندی ‘کارکنوں کی گرفتاریوں‘رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف اسلام ہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف توہین عدالت جبکہ روالپنڈی میں جلسہ روکے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی آئینی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:28

تحریک انصاف کا حکومت کی جانب سے قیادت کی غیراعلانیہ نظربندی ‘کارکنوں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے قیادت کی غیراعلانیہ نظربندی ‘کارکنوں کی گرفتاریوں‘رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف اسلام ہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف توہین عدالت جبکہ روالپنڈی میں جلسہ روکے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی آئینی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے-پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے خلاف بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی آئینی درخواست دائرکی جائے گی-ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قانونی مشیروں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور اپنے دیگر سیاسی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘اطلاعات کے مطابق عمران خان نے ٹیلی فون پر شیخ رشید احمد اور دیگر راہنماﺅں سے رابط کیا ہے اور ان سے وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکرنے کے سلسلہ میں مشاورت کی ہے -اسلام آبا د ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں وفاقی حکومت کو پابند کیا تھا کہ وہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور سٹرکوں پر رکاﺅٹیں نہ کھڑی کرئے -تاہم حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی یوم احتجاج کی کال پر نہ صرف سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں بلکہ قیادت کی غیراعلانیہ نظربندی اور سٹرکوں پر کنٹینرزلگا کر رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں -دوسری جانب روالپنڈی لال حویلی میں جلسہ کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا -قانونی مشیران سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کا میڈیا سیل تمام ٹیلی ویژن چینلوں کی لائیو کوریج کی ریکارڈنگ کررہا ہے جنہیں ثبوت کے طور پر اعلی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا-قانونی وآئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کا الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو حکومت کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگا اور حالات سنگین آئینی بحران کی طرف جاسکتے ہیں -

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات