پنجاب بھر میں کنٹینرز کی پکڑدھکڑسے برآمدی مصنوعات کی بروقت ترسیل ممکن نہیں رہی‘اربوں روپے مالیت کے برآمدی آرڈرز بھی خطرے میں پڑ گئے ٬ یہ معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ‘ فیصل آباد اور دیگر اضلاع سے برآمدی مصنوعات کے کنٹینرز کو کراچی پورٹ جاتے ہوئے راستے میں ضبط کیا جا رہا ہے

پی ٹی ای اے کے چیئرمین اجمل فاروق کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پی ٹی ای اے کے چیئرمین اجمل فاروق نے کہا کہ پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے پنجاب بھر میں برآمدی کنٹینرز کی پکڑدھکڑسے برآمدی مصنوعات کی بروقت ترسیل ممکن نہیں رہی جبکہ اربوں روپے مالیت کے برآمدی آرڈرز بھی خطرے میں پڑ گئے ہیں یہ معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے فیصل آباد اور دیگر اضلاع سے برآمدی مصنوعات کے کنٹینرز کو کراچی پورٹ جاتے ہوئے راستے میں ضبط کیا جا رہا ہے جسکے باعث برآمدی سامان کی پورٹ قاسم تک رسائی ممکن نہیں رہی اور بحری راستے سے برآمدی سامان کی نقل و حرکت معطل ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ کنٹینرز کی بروقت ترسیل نہ ہونے سے ناصرف بھاری مالی نقصان ہو رہاہے بلکہ عالمی مارکیٹ میں ملکی تشخص بھی متاثر ہو رہا ہے انھوں نے واضع کیا کہ برآمدی مال کی ہوائی ترسیل پر اخراجات کی زائد شرح کی وجہ سے بحری راستے کو تجارت کیلئے فوقیت دی جاتی ہے مگر کنٹینرز کی بلاوجہ پکڑ دھکڑ کی وجہ سے بحری راستے سے بھی سامان کی ترسیل ممکن نہیں رہیوہ گز تہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگتو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت میں معاہدوں کی بروقت تکمیل کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اور برآمدی سامان کی بروقت ترسیل میں تاخیر جہاں بھاری نقصان کا باعث بنتی ہے وہیں عالمی مارکیٹ میں ملکی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا زیادہ تر دارومدار ٹیکسٹائل برآمدات پر ہے اور اسطرح کی صورتحال سے صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر ملکی خریدار پہلے ہی پاکستان کی بجائے دوسرے ممالک سے تجارتی روابط استوار کر رہے ہیں اور ملکی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے انھوں نے واضع کیا کہ کنٹینرز کی نقل حمل میں رکاوٹ سے نا صرف برآمدی صنعت متاثر ہو رہی ہے بلکہ درآمدی صنعت بھی مشکلات کا شکار ہے۔

پورٹ سے درآمدی مال کی کلیئرنس میں تاخیر سے درآمد کنندگان کو اضافی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جبکہ خام مال کی عدم دستیابی سے مینوفیکچرنگ کا نظام بھی شدید متاثر ہورہا ہے جو کہ بھاری مالی نقصان کا باعث بنے گاپی ٹی ای اے نے حکو مت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے برآمدی و درآمدی کنٹینرز کی نقل و حمل کو یقینی بنانے جبکہ پکڑے گئے کنٹینرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ برآمدی سامان کی ترسیل ممکن ہو اور تجارت کا نقصان نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :