تحریک انصاف کے حامی گلوکار سلمان احمد کی بنی گالہ میں گرفتاری کے بعد رہائی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے حمایتی گلوکار سلمان احمد کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر نے کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گلوکار سلمان احمد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کے لئے پہنچے تو قریبی ناکے پر پولیس نے انہیں روک لیا ٬ مزاحمت پر انہیں گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ لایا گیا بعدازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ (ع ع)

متعلقہ عنوان :