شیخ رشید احمد نے سر پر ٹوپی کیوں پہن رکھی تھی ٬ سوشل میڈیا پر انوکھی بحث چھڑ گئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:23

شیخ رشید احمد نے سر پر ٹوپی کیوں پہن رکھی تھی ٬ سوشل میڈیا پر انوکھی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سر پر ٹوپی کیوں پہن رکھی تھی ٬ سوشل میڈیا پر انوکھی بحث چھڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس محاصرے سے نکل کر کمیٹی چوک پہنچنے کے دوران اور ڈی ایس این جی پر بیٹھتے وقت تک اپنے سرکو ٹوپی سے ڈھانپ رکھاتھا ٬تاہم سوشل میڈیا پر یہ انوکھی بحث جاری ہے کہ انہوں نے سر پر ٹوپی کیوں پہن رکھی تھی حالانکہ وہ ہمیشہ تمام تقاریب اور جلسے جلوسوں میں ننگے سر شرکت کرتے ہیں ۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ کیونکہ شیخ رشید کو موٹر سائیکل پر سفر کرنا اور پیدل چلنا یا بھاگنا بھی تھا اسی لئے مبینہ طور پر اپنی وگ کو گرنے سے بچانے کیلئے انہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :