ْ شیخ رشید احمدکی کمیٹی چوک دبنگ انٹری٬ نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر چڑھ کرسگار پیتے رہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر پولیس کی نظروں سے بچ کر کمیٹی چوک پہنچتے تو نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر چڑھ گئے اور جیب سے سگار نکال کرپیتے رہے۔جمعہ کوتحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث راولپنڈی کا کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کیا گیا تھا٬ وقت مقررہ پر جب کارکنوں نے کمیٹی چوک کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران شیخ رشید احمد پولیس کی پکڑ دھکڑ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے ا ور کمیٹی چوک پہنچ گئے۔ ٹوپی پہنے شیخ رشید جب کمیٹی چوک پہنچے تو موٹر سائیکل سے اتر کر سب سے پہلے انہوں نے اپنی ’فٹنس‘ کا ثبوت دیا اور دوڑ لگاتے ہوئے میڈیا وینز کی جانب بڑھے اور ایک ڈی ایس این جی پر چڑھ کر جیب سے سگار نکال لیا اور اس کے کش لیتے رہے ۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید احمد کیوبا کے تیار کردہ سگار پینا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :