پی ٹی آئی کے احتجاج پرریاستی تشدد ہوا تو برداشت نہیں کریں گے ‘لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے٬ اس کو کوئی خالی نہیں کروا سکتا‘نئے آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ اور وقت پر کی جائے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پرریاستی تشدد ہوا تو برداشت نہیں کریں گے ‘لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے٬ اس کو کوئی خالی نہیں کروا سکتا‘نئے آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ اور وقت پر کی جائے۔وہ جمعہ کو یہاںسکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے٬ اس کو کوئی خالی نہیں کروا سکتا٬ خوف ہے پی ٹی آئی کے احتجاج پر تشدد کیا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ یوں نہ ہو کہ ہم زیرو سے شروعات کریں٬ ریاستی تشدد قبول نہیں کریں گے٬ ایسا ہوا تو نقصان ہوگا٬ احتجاج کو پر امن رکھنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے٬ میں ثالثی نہیں کروں گا حکومت نے سندھ پنجاب بارڈر بند کیا تو اس سے عمران خان کو فائدہ ہوگا۔