مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تھانہ کچہری کی انتقامی سیاست کا خاتمہ کر دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:21

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سابق ضلعی کوارڈی نیٹر چوہدری تصدق یوسف ٹیپو ٬ کمانڈر راجہ مسعود اقبال٬ چوہدری فیصل جاوید اور چوہدری عمر بابر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تھانہ کچہری کی انتقامی سیاست کا خاتمہ کرکے گڈ گورننس ٬ انصاف کی فراہمی عام آدمی کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ کے اقدامات اٹھانے شروع کردئیے ہیں تھانہ کچہری کی سیاست کا باب بند ہوتے ہی سیاسی مخالفین کا تھانہ کچہری کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے جس پر اب سابق سپیکر اور ان کے حواریوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں٬ خود 10سالوں تک ہمارے لوگوں کا استحصال کرتے جھوٹے مقدمات درج کراتے رہے٬ اب جبکہ سیاسی ماحول پر امن اور خوشگوار ہے شکست خوردہ عناصر منفی اقدامات کے زریعے پر امن ماحول خراب کرنے چاہتے ہیں٬ انتظامیہ منفی سیاست کے ذریعے ما حول خرا ب کرنے والوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :