بھمبر پریس کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:21

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بھمبر پریس کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری آج دن 10 بجے ہوگی ہیون پیلس میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں سینئر وزیر تعمیرات عامہ ہاوسنگ ٬زراعت و امور حیوانات چوہدری طارق فاروق بطور مہمان خصوصی عہدیداران سے حلف لیں گے٬ صدارت چوہدری افتخار عظیمی صدر پریس کلب کریں گے٬ پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی اور تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔