Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرپشن کے الزمات لگانے پر عمران خان کو ر 26 ارب 54 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوادیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:19

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کرپشن کے الزمات لگانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔

(جاری ہے)

لیگل نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفٰی رمدے ایڈووکیٹ کی وساطت سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھجوا یا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو کینیڈین نژاد شہری جاوید صادق کے ذریعے کمیشن بنانے کے الزام پر 26 ارب 54 کروڑ روپیکا لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 14 روز میں معافی مانگیں ورنہ ان پر فوجداری مقدمہ چلائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات