لاہور ہائیکورٹ نے بینکوں کو قرض نادہندگان کی جائیدادوں کی نیلامی سے روک دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:19

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بینکوں کو قرض نادہندگان کی جائیدادوں کی نیلامی سے روکتے ہوئے بینک ترمیمی ایکٹ 2016ء پر عملدرآمد کو معطل کردیا ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمد شعیب ارشد کی درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل شاہد اکرام صدیقی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نے بینکنگ لائ2001ء کے سیکشن 15کو کالعدم قرار دیا جسے 2013ء میں قومی اسمبلی نے گورنر سٹیٹ بینک کی سفارشات پر دوبارہ لاگو کردیا۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گورنر سٹیٹ بینک نے قومی اسمبلی میں بیا ن دیا کہ عدالتوں پراعتماد نہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بینکنگ ترمیمی ایکٹ2016ء کو آرٹیکل 25سے متصادم قراردیکر کالعدم کیاجائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت ٬وزارت قانون اور گورنر سٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیا جبکہ گورنر سٹیٹ بینک کے عدالتوں کیخلاف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 29نومبر کو جواب بھی طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :