پاکستان باکسنگ کونسل کا 5 نومبر کو نیشنل چیلنج بیلٹ کرانے کا اعلان

کوئٹہ کے محمد وقاص نے نادر بلوچ کو 56 کلوگرام سپر بنٹم ویٹ کیٹیگری میں چیلنج کیا ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:19

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان باکسنگ کونسل نے 5 نومبر سے گوادر میںسپربنٹم ویٹ کیٹگری میں نیشنل چیلنج بیلٹ کرانے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری پی بی سی رشید بلوچ نے بتایا کہ افراز خان کی قیادت میں پاکستان باکسنگ کونسل کے تحت ہونیوالے اس چیلنج مقابلے میں کوئٹہ کے محمد وقاص نے نادر بلوچ کو 56 کلوگرام سپر بنٹم ویٹ کیٹیگری میں چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

نادر خان پاکستان کا انٹرنیشنل باکسر ہے جس نے 2014 کی کامن ویلتھ گیمز٬ 2014 کی ایشین گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز میں بھی شرکت کی ہے۔ رشید بلوچ کے مطابق وقاص بھی ایک قومی باکسر ہے جو یوتھ کلب کوئٹہ میں عطا محمد کی کوچنگ میں ٹریننگ حاصل کرتا ہے۔ اس بڑی فائٹ کے علاوہ کئی انڈر کارڈز مقابلے بھی منعقد ہوں گے جن کیلئے باکسرز مختلف ویٹ کیٹگریز میں اپنی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی بی سی کے قانونی مشیر سردار حلیمی اس مقابلے اور بیلٹ جیتنے والے کیلئے 20 ہزار روپے انعام کا خرچہ بھی اٹھا رہے ہیں جبکہ ان مقابلوں کے تمام انتظامات پی بی سی کے نائب صدر حمید بلوچ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :