پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا مربوط نظام قائم کر دیا ٬طارق محمود

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:19

لاہور۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا مربوط نظام قائم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈز آف ڈائریکٹرز نے ضلعی سطح پر 100اضافی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن اسسٹنٹ کی بھر تی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس طرح صوبے کے 36اضلاع میںپبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ پر مبنی تعلیمی منصوبوں کی شفافیت اور معیار کو بر قرار رکھنے میں مزیدمدد ملے گی۔ یہ بات پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے اپنے دفتر میں ٹیکنیکل ایسسٹنس مینجمنٹ آفس (ٹامو)کی تین رکنی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں بتائی۔ ٹامو کے وفدمیںٹیم لیڈرمائیکل ڈائولنگ کے علاوہ ٹیم لیڈر روڈ میپ اسد حسین اور اویس اقبال قریشی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اور پروگرام ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے کہا کہ مانیٹرنگ سٹاف کو پارٹنر سکولوں کی جدید خطوط پرنگرانی کے لیے ٹیبلٹس مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پیف میں تحقیق و تجزیہ کاشعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح تعلیمی سرگرمیوںکے سائنسی بنیادو ں پر تجزیے اور مستقبل کی راہیں متعین کرنے میں مدد ملے گی۔

انہو ں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے منسلک سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے سکول ایجوکیشن میں مختلف نتیجہ خیز اور با معنی اصلاحات کے ذریعے ضرورت مند طالب علموں کی سکولوں تک بلا امتیاز رسائی ممکن بنائی ہے ۔ اس طرح صوبہ پنجاب میں تحفظ حقوق اطفال میں نمایا ں پیش رفت ہوئی ہے۔قبل ازیں ٹامو کی جانب سے سکول مانیٹرنگ کے نئے امکانات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :