ڈاکٹر طارق سعید کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قر۱ٓن خوانی کا انعقاد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:19

جھنگ/فیصل آباد۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جھنگ ڈاکٹر طارق سعیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے جمعہ کے روز ان کی رہائشگاہ چک نمبر265ج ب گوانساں والا جھنگ صدر پر رسم قل و قر۱ٓن خوانی کا انعقادکیا گیا جس میںپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے تمام اہم افسران ٬ مختلف اضلاع کے ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز٬ اہلکاروں٬ اعلی انتظامی وپولیس حکام ٬ محکمہ صحت کے افسرا ن ٬ ڈاکٹرز٬پیرامیڈیکل سٹاف٬ارکان اسمبلی ٬ یونین کونسل چیئرمینز٬ وائس چیئرمینز٬ بلدیاتی کونسلرز٬ صحافیوں٬ وکلاء٬ علماء٬دانشوروں٬ صنعتکاروں٬ تاجروںاور اساتذہ سمیت تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ٬ اس موقع پر مرحوم کی بخشش اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی٬ یاد رہے کہ تین روز قبل ایوب چوک کے قریب دفتر سے باہر نکلتے ہوئے سڑک کے افسوسناک حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجھنگ٬ممتاز ماہر طب اورنجی ہسپتال انزلناکڈنی سنٹر گوجرہ روڈ جھنگ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق سعید 72 گھنٹے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آبادکے نیورو سرجری کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے٬ ڈاکٹرطارق سعید کا شمار پنجاب ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے انتہائی فرض شناس ٬ محنتی ٬ تجربہ کار اور دیانتدار افسران میں ہوتا تھاجن کی شبانہ روز جدوجہد کے باعث ریسکیو 1122 جھنگ کی کارکردگی بھی صوبہ بھر میں مثالی رہی ٬ ڈاکٹر طارق سعید مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور پانچ بچے سوگوار چھوڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :