ریکوری کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ کوبڑھانے پرزیادہ توجہ دی جائے٬ ممبرآپریشنزایف بی آر ڈاکٹرارشاد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:19

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ممبرآپریشنزایف بی آر ڈاکٹرمحمدارشاد نے آرٹی او افسران کوہدایت کی کہ ریکوری کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ کوبڑھانے پرخصوصی توجہ دی جائے ۔اپنے دورہ ملتان کے موقع پر یہاں ریجنل ٹیکس آفس (آرٹی او)ملتان میں ٹیکس احداف کے حصول کے بارے میں میٹنگ کے موقع پرانہوںنے کہاکہ ٹیکس وصولی کے احداف بروقت حاصل نہ کرنے سے معیشت دبائو میںآجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام افسران کواپنااپناکردار اداکرناہوگاتاہم ٹیکس گزاروں کوسہولت اورٹیکس کی ادائیگی میں آسانی مہیاکرکے ہم ٹیکس گزاروں کااورزیادہ اعتماد حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والوں کوٹیکس نیٹ میںلانے پرخصوصی توجہ دی جائے انٹیلی جنس ونگ کومزیدفعال کرنے عوام کوآگاہی دینے اورٹائوٹ مافیا کے خاتمے سے کارکردگی بہترہوگی ۔اس موقع پررحیم یارخان ملتان اوربہاولپورکے ایف بی آر کے اعلیٰ افسران بھی موجودتھے ۔بعدازاں ڈاکٹرارشادنے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )کے استقبالیہ میں بھی شرکت کی ۔