ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل معیارو معیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیںہو گا٬کمشنر ساہیوال

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

چیچہ وطنی۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ساہیوال ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران 1451ملین کے خطیر فنڈ سے شاہرائوں کی تعمیر کے نئے اور جاری منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ٬اس امر کا انکشاف کمشنر بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ امروز ہ اجلاس میں کیا گیا ٬کمشنر نے ہدایت کی کہ عوامی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور معیاد پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے٬ان منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو ہر قیمت پر مد نظر رکھا جائے٬پراونشل ہائی وے سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر انور علی ملک نے اجلاس کو بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2016-17کے تحت 36سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ ان کے علاوہ 15منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں٬اسی طرح خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے فیز ون ٬ٹو اور تھری کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے -