چشتیاں پولیس کا چھا پہ ٬ دوملزمان سے 150لیٹر شراب برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

چشتیاں۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چشتیاں سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دو مختلف علاقوں میں دوملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 150لیٹر شراب دیسی اور چالو بھٹی شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چک نمبر4فورڈواہ میں محمد ریاض ولد احمد یار سیال بستی فیڈر قریبی فصل کپاس میں چالوبھٹی شراب چلا رہا تھا کہ پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 130لیٹر شراب دیسی برآمد کر لی۔ پولیس تاج کالونی نزد میونسپل سٹیڈیم ایک شخص اقبال ولد سردار محمد مداری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :