رواں مالی سال میں45 ہزار گھریلوگیس کنکشن مہیاکرنے کاہدف ہے٬ جنرل منیجر سوئی نادرن ملتان

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) جنرل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل )ملتان ریجن امجدممتازنے کہاکہ سال 2016-17میں ملتان کے علاوہ ڈی جی خان اوربہاولپورڈویژنوں میں پنتالیس ہزارگھریلوکنکشن دینے کاحدف حاصل کیاجائے گا۔’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گیس سپلائی کی صورت حال گزشتہ سال سے بہترہوئی ہے۔

اس لئے گھریلوصارفین کوگزشتہ سال سے 100فیصد زائد کنکشن فراہم کئے جائیں گے ۔ان میں پانچ ہزار وہ گیس کنککشن بھی شامل ہیں جو درخواست گزار زائدرقم اداکرکے ’’ارجنٹ‘‘کنکشن سکیم کے تحت حاصل کریں گے جبکہ حدف کے تمام درخواست گزاروں کوکنکشن مہیاکرنے کے بعدانتظارمیں موجوددرخواستوں کی تعداد تقریباًًایک لاکھ رہ جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رات 10بجے سے صبح چھ بجے تک گیس کی کم سپلائی دے کرگیس کو سٹوریااس کاپریشر بڑھانے کاطریقہ اختیار کیاجاتاہے تاکہ کھاناپکانے کے اوقات میں گھریلوصارفیق کوصحیح پریشرکے مطابق گیس مہیاکی جاسکے اوریہ گیس لوڈمنیجمنٹ پلان کے تحت کیاجارہاہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ ایس این جی پی ایل ملتان کوروزانہ 85000ایم ایم سی ایف گیس مہیاکی جارہی ہے جبکہ ہماری ضرورت 150000ایم ایم سی ایف ہے ۔جنرل منیجر ایس این جی پی ایل ملتان نے بتایاکہ گیس حاصل کرنے کیلئے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلکاف ایک منظم مہم اورقانونی کاروائی آئندہ ماہ سے شروع کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک کی ہدایات کے مطابق سی این جی اورانڈسٹریل سیکٹرکوگیس سپلائی آئندہ دنوں مین بحال رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :