ملتان میں دکان پر ڈکیتی٬ شہریوں سے رقم ٬موبائل فون اورزیورات چھین لئے گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ڈاکوئوںنے شہریوں سے رقم ٬موبائل فون اورزیوارت لوٹ لئے ۔پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے میں واقع نبیل کی دکان پرتین ڈاکوآئے اورگن پوائنٹ پروہاں موجودافرادکوہینڈزاپ کروادیا۔

(جاری ہے)

اورہزاروں روپے ٬موبائل فون ٬لیپ ٹاپ اوردیگرسامان لوٹ لیا۔کوتوالی کے علاقے میں احمدحسن اوراس کی فیملی سے دوڈاکوئوںنے رقم ٬موبائل فون اورطلائی انگوٹھیاں چھین لی ۔نیوملتان کے علاقے میں فاروق سے دوڈاکوئوںنے ہزاروں روپے کی رقم اوردیگرسامان چھین لیا۔پولیس نے ان واقعات کے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :