ملتان میں 29جرائم پیشہ افرادگرفتار٬ منشیات ٬اسلحہ بھی برآمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

ملتان۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر29جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد خالد سے 130 گرام چرس٬ ملزم اصغر عرف گھوٹا سے 110 گرام چرس٬ ملزم نوید سے 112 گرام چرس٬ ملزم اقبال حسین سے 20 لیٹر شراب٬ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم عامر سے 19 لیٹر شراب٬ پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم ملک محمد سے 2 بوتل ولائتی شراب٬ ملزم عمران سے 4 بوتل ولائتی شراب٬ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم آصف سے 80 گرام چرس٬ پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد اعظم سے 5 لیٹر شراب ۔

پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شہزاد سے پسٹل ٬پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد رفیق سے پسٹل٬ ملزم محمد عزیز سے پسٹل٬ پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد عمران سے پسٹل برآمد کر کے گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم عطاء محمد کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد شبیر کو انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ سٹی شجاعبادنے ملزم اعجاز اور اکرم کو مجرمان اشتہاری شہباز کو پناہ دینے اور بھگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی12اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی2کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ10ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سی7اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران133نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں419نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی140موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :