ڈی ای او ریسکیوکی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میںتربیتی ورکشاپ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:17

خانیوال۔28 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میںبڑی تعداد میں ڈاکٹرز ٬نرسز ٬ڈسپنسرزاور انتظامیہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد کی جانب سے ورکشاپ کے شرکاء کو آگ بجھانے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی قسم کے دہشت گرد حملے سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ورکشاپ میں ایمرجنسی آفیسر ندیم اقبال خٹک اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری نے بھی شرکت کی جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکبر علی بھٹی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سجاد احمد سیال نے ریسکیو 1122کی اس کاوش کو سراہا۔