حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ٬پولیس شہداء کیلئے فوری معاوضے کااعلان کیاجائے ٬سول سوسائٹی چمن

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:06

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے پولیس شہداء کیلئے فوری معاوضے کااعلان کیاجائے سول سوسائٹی چمن کے زیراہتمام ایک جلوس تاج روڈچمن سے نکالاگیاجوشہرکے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے فلسطین چوک پرایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہواجلسے سے مختلف رہنماؤں پکارخان اچکزئی عبدالرازق خان بشیرخان نوراللہ محمودخان اچکزئی محمدسلیم خان اچکزئی محمدقسیم خان کونسلرمحمدعلی اورسعداللہ قاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے موجودہ صوبائی حکومت کوحق حکمرانی حکومت کرنے کاکوئی حق نہیں انہوںنے شہداء آٹھ اگست اورشہداء 24اکتوبرکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائیگامقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چوبیس اکتوبرکے پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے فوری امدادکااعلان کیاجائے اورزخمیوں کوبہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے مقررین نے چمن کے مسائل سے حکمرانی کے لاتعلقی کی شدیدمذمت کی مقررین نے چمن ترقیاتی کاموں کے نام پربدترین کرپشن کی شدیدمذمت کی اورچمن کے عوام سے اپیل کی وہ اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔