چکوال٬ کلرکہار میں غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنیوالے دو دوکاندار گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:06

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) کلرکہار میں غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے والے دو دوکاندار گرفتار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کلرکہار پولیس نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت وپڑتال ملزم ذوالفقار علی ولد عمر حیات سکنہ بوچھال کلاں اپنی دوکان اعوان ٹریڈ رز سن گیس پر غیر قانونی ری فلنگ کر رہا تھا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا جس کے خلاف مقدمہ درج ہوا ٬ دوسرے واقعہ میں دوران گشت وپڑتال ملزم محمد باسط ولد محمد انور سکنہ لیٹی تلہ گنگ اپنی دوکان پر غیر قانی ری فلنگ کر رہا تھا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا جس کے خلاف سب انسپکٹر بدر منیر نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :