جمرود٬پولیو ورکر قتل٬ پولیٹیکل انتظامیہ کا کریک ڈائون اسلحہ ٬گاڑیوں سمیت 120افراد گرفتار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:06

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیو ورکر کے قتل کے دوسرے روز پولیٹیکل انتظامیہ نے اپنی ناکامی کا سارہ نزلہ عوام پر گرا دیا٬بڑی تعداد میں گاڑیاں٬ اسلحہ کو تحویل میں لیکر 120افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پولیو ورکر کی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے جمرود کے علاقے غنڈی میں کرفیو لگا کر سرچ اپریشن کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی کے دوران اجتماعی ذمہ داری کے تحت 35گاڑیاں٬مختلف بور کے 80 رائفلیںاور 120 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

مقامی لوگوں نے پولیٹیکل حکام کے اقدام کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے معصوم قبائلی عوام کو ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :