چیچہ وطنی٬ مختلف چھاپوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:06

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) مختلف چھاپوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ غازی آباد نے چک 9-173ایل٬ چک 9-180ایل اور چک 9-176ایل میںچھاپے مار کر تین منشیات فروشوں رانا فاروق ٬ انعام خاں اور محمد تاج کو گرفتار کر لیا اور ملزموں کے قبضہ سے 35بوتلیں شراب برآمد کر لی اور ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزموںکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :