خیبرایجنسی میں پولیو ورکرآمین آفریدی کے قتل کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کردیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) خیبرایجنسی میں پولیو ورکرآمین آفریدی کے قتل کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کردیا ہے ۔خیبرایجنسی جمرود تحصیل کے علاقے غنڈی٬ ملک شگہ٬ سخی پل اور وڑوکی نہر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرفیو نافذ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے یہ کرفیو دو دن قبل قتل ہونے والے پولیو ورکر امین آفریدی کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے اور گھر گھر سرچ اپریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز انتظامیہ نے اس قتل کے سلسلے میں بیس مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا تھا جبکہ اجتماعی زمہ داری کھٹی خیل قبیلے پر عائد کی گئی ہے جن کو چوبیس گھنٹے تک قاتل حوالہ کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :