پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں مرغی کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

ایک ماہ قبل مرغی 120 سے 130 فی کلو مل رہی تھی ٬اب فی کلو مرغی کی قیمت 185 روپے ہوگئی ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں مرغی کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ٬مرغی کی خریدو فروخت میں متوسط طبقے کی پہنچ ختم ہوگئی ہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ ایک ماہ قبل مرغی 120 سے 130 فی کلو مل رہی تھی جبکہ اب فی کلو مرغی کی قیمت 185 روپے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ مرغی کھانے سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولٹری صنعت سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ قیمتوںمیں اضافے کا سبب صوبے میں مرغی کی پیداوار میں کمی اور پنجاب میں میں قیمتوں کا اضافہ ہے۔خیبرپختونخوا پولٹری ڈیلر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راج ولی کے مطابق صوبے کو ہرماہ ایک کروڑ پچاس لاکھ مرغیوں کی سپلائی ہوتی ہے جس میں سے صرف تیس لاکھ ہمارے صوبے کی پیداوار ہے باقی پنجاب سے آتی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرغی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بنائی گئی سات رکنی کمیٹی کاکہنا ہے کہ انہوں نے روزانہ کی بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے امید کی جاتی ہے کچھ دنوں میں مرغی کی فی کلو قیمت ایک سو پچاس روپے تک آجائیگی۔

متعلقہ عنوان :