دھرنا سیاست ملکی معیشت کے لیے سم قاتل ہیں ٬حنیف راجہ ایڈووکیٹ

عمران خان عوام میں اپنا اعتماد و وقار کھو چکے ٬پی ٹی آئی کو جمہوریت کش اقدامات سے کچھ حاصل نہ ہو گا٬ رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست ملکی معیشت کے لیے سم قاتل ہیں ٬عمران خان عوام میں اپنا اعتماد و وقار کھو چکے ہیں ٬پی ٹی آئی کو جمہوریت کش اقدامات سے کچھ حاصل نہ ہو گا ٬مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بے پناہ اقدامات کیے جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمرشل مارکیٹ میں ایک تجارتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ کے عہدیداران سمیت راشد مغل ٬ظفر اقبال مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔راجہ محمد حنیف نے کہاکہ نئے تجارتی مراکز کا قیام ملکی معیشت میں ترقی کی مثال ہیں ٬تجارتی سرگرمیاں ملکی اقتصادی ترقی میں معاون ہیں اور تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔