اسلام آباد چیمبر کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا چئیرمین سی ڈی اے کی جانب سے زمین اور جائیداد کے قوانین میں ترمیم کئے جانے کا خیر مقدم

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:59

ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے چئیرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی جانب سے زمین اور جائیداد کے قوانین میں ترمیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اسلام آباد کے شہریوں کا دیرنیہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی گذشتہ 40 سال سے لینڈ اینڈ اسٹیٹ کے قوانین میں ترمیم کرکے انہیں سہل بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے کا چارج لینے کے بعد جہاں دیگر اصلاحات کیں اور شہری میں صحت و صفائی اور مارکیٹوں سے تجاوزات کے خاتمہ کا سلسلہ شروع کیا وہیں انہوں نے سی ڈی اے کو عوام دوست محکمہ بنانے کیلئے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عوام کی ایماء پر جائیداد کی منتقلی کیلئے اب مجسٹریٹ کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ سی ڈی اے کے مجاز پراپرٹی ڈیلر جائیداد کی تصدیق کر سکیں گے۔

اس سے بھی زیادہ ریلیف یہ دیا گیا ہے کہ فیملی ٹرانسفر کے سلسلہ میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیل اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا عمل دخل ختم کر دیا گیا ہے جس سے عوام کا وقت اور پیسہ بچے گا۔ جائیداد کے ٹرانسفر کے سلسلہ سی ڈی اے کے چیئرمین جو اسلام آباد کے مئیر بھی ہیںنے ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ کی مدت تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کر دی ہے جس سے عوام کو اطمینان ہوا ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اصلاحات کی گئی ہیں جبکہ سارے نظام کو تیزی سے شفاف کیا جا رہا ہے جس میں نئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے نظام کو شفاف بنانا شامل ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :