سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہیں٬ملک دشمن بچ نہیں پائیں گے ‘مولانا عبد الخبیر آزاد

دہشت گردوں کے ہاتھوں٬ پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ کے شہداء ؒکے خاندان کے غم میں شریک ہیں‘خطیب بادشاہی مسجد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں جمعہ کوپولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدؒ ہونے والے پولیس کے جوانوں کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا٬قبل ازیں خطیب امام باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم کوئٹہ میں پولیس سنٹر میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ٬ملک دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کے در پئے ہیں٬ اوروطن عزیز میں بد امنی پھیلانے کیلئے بزد لانہ کا روائیاں کر رہے ہیں٬ اس کی ہم ہر طرح سے اور ہر فورم پر بھر پور مذمت کر تے ہیں ٬ انشاء اللہ تعالیٰ دشمن کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ٬ وہ وقت قریب ہے کہ ملک دشمن بچ نہیں پائیں گے ٬ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے ٬ اور اللہ کے فضل سے اس ملک میں امن آئے گا اور وطن دشمن یقینا ذلیل و رسوا ہوں گے٬ عوام الناس اس ملک کی حفاظت سلامتی اور استحکام کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ٬ہم اس موقع پر پولیس ٹریننگ سنٹر میں شہیدؒ ہونے والے جوانوں کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں٬اور اللہ تعالیٰ سے ان شہداء ؒ کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں ٬اللہ ان کی شہادت کو قبول و منظور فرماتے ہوئے ان شہدائؒ کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان اور پسماندگان کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے ٬یقینا یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ہم اس وقت مشکل کی گھڑی میں ہیں٬ مگرپاکستان کے دشمن کان کھول کر سن لیں ٬ اس ملک پاکستان کی حفاظت اورا س کی سا لمیت اور استحکام کیلئے انشاء اللہ یہ غیور اور بہادر پاکستانی قوم کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیںکرے گی٬اور یہ ملک انشاء اللہ قیامت کی صبح تک اللہ کے فضل وکرم سے قائم و دائم رہے گا٬ہم قربانی دینا بھی جانتے ہیں اور بدلہ لینا بھی جانتے ہیں٬ اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ ہمیں استقامت عطا فرمائے اور ملک وقوم کی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین وثم آمین۔

متعلقہ عنوان :