اچھے طرز حکمرانی کے نتیجے میں ٹی ایم ایزکی آمدنی میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے٬عنایت الله

sکی آمدنی ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر تین ارب روپے ہو چکی٬ 2018تک یہ پانچ ارب روپے تک بڑھ جائیگی٬ وزیر بلدیات خیبرپختونخوا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 17:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اچھے طرز حکمرانی کے نتیجے میں TMAsکی آمدنی میں سوفیصد اضافہ ہوا ہے اور TMAsکی آمدنی ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر تین ارب روپے ہو چکی ہے اور 2018تک یہ پانچ ارب روپے تک بڑھ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے (NIM)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ میں صوبائی آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر عنایت الله نے مزید کہا کہ ہم نے لوکل گورنمنٹ نظام کو عوام کیلئے مزید مفیدبنانے کیلئے قوانین میں تبدیلیاں کرکے ابھی تک آٹھ ترامیم کئے ہیں تاکہ عوام کو اس نظام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔انہوں نے آفیسرز کو تاکید کی کہ وہ پوری ایمانداری٬ محنت اور لگن کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کریں اور امید کی جاتی ہے کہ انشاء الله صوبہ خیبر پختونخوا جلد ہی ایک ماڈل صوبے کے طور پر پہچانا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :